ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / پاک بھارت تعلقات پر عمران خان نیازی کا طنز، میں خواب دیکھتا ہوں، چانس لیتا ہوں، ووٹ بینک نہیں دیکھتا

پاک بھارت تعلقات پر عمران خان نیازی کا طنز، میں خواب دیکھتا ہوں، چانس لیتا ہوں، ووٹ بینک نہیں دیکھتا

Thu, 29 Nov 2018 00:11:45    S.O. News Service

نئی دہلی:28/نومبر (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے کرتارپورکاریڈور کا سنگ بنیاد رکھا۔ اس کے بعد نوجوت سنگھ سدھو نے عمران کے تعریفوں کے پل باندھ دیئے ۔ جب عمران خان اسٹیج پر بولنے پہنچے تو وہ بھی سدھو کی تعریف کرتے نہیں تھکے۔ عمران خان نے یہاں تک کہہ دیا کہ سدھو نے پاکستان میں آکر الیکشن لڑ لیں، آپ یہاں بھی جیت جائیں گے۔اگرچہ اپنی تقریر کے دوران عمران خان نے بھارت پاکستان تعلقات کو لے کر طنز بھی کیا ۔ عمران نے کہا کہ دو طرح کے لیڈر ہوتے ہیں۔ ایک وہ جو بڑے خواب دیکھتا ہے اور چانس لیتا ہے. دوسرا وہ جو ڈر ڈر کے اپنے ووٹ بینک کی طرف دیکھتا ہے ۔ ایک انسانوں کو جوڑ کر ووٹ لیتا ہے تو دوسرا نفرتیں پھیلا کر ووٹ حاصل کرنا چاہتا ہے ۔ اشاروں میں پی ایم مودی کو بھی طنز کے دائرے میں لیتے ہوئے عمران خان نے مزید کہا کہ میں یہ امیدکرتاہوں کہ ہمیں سدھو کا انتظار نہ کرنا پڑے کہ جب وہ وزیر اعظم بنے تب پاکستان اور ہندوستان کی دوستی ہوگی۔ عمران خان نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ آنے والے وقت میں بھارت کے ساتھ اچھے تعلقات ہوں گے۔ دونوں ملک کے عوام امن چاہتے ہیں،بس قیادت کو آگے آنا ہوگا۔عمران خان نے کہا کہ جس طرح سے مسلمانوں کے لئے مدینہ ہے ویسے ہی سکھوں کے لئے کرتارپور ہے ۔ ہم کرتارپور دربار کو بہتر سے بہتر کرتے جائیں گے۔ جب آپ اگلے سال یہاں آئیں گے تو آپ دیکھ کر خوش ہو جائیں گے ، ہم ہر طرح کی سہولت مہیا کرائیں گے۔ 


Share: